نوجوان امت کا قیمتی سرمایہ ہیں انہیں مستقبل سنبھالنے کی تیاری کرنی چاہئے‘راشد نسیم

روزے اورتراویح میں قرآن کی سماعت کا پیغام بھی یہی ہے‘نائب امیر جماعت اسلامی

منگل 28 جون 2016 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے والے فیصلے سے دنیا بھر میں دہماچوکڑی مچ گئی ہے،امریکی انتخابات امریکہ کے لیے دو دہاری تلوار ثابت ہوں گے۔آنے والا وقت عالمی سطح پر بڑی تبدیلیاں لائے گا،مغرب کے مقابلے میں امت مسلمہ کے پاس 60سے 65فیصد نوجوان ہیں جو کہ امت کا قیمتی سرمایہ ہیں اس لیے امت کے نوجوانوں کو مستقبل سنبھالنے کی تیاری کرنی چاہئے،روزے اورتراویح میں قرآن کی سماعت کا پیغام بھی یہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے تحت کلفٹن کراچی میں منعقدہ افطارڈنرسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی امیر حافظ عبدالواحد شیخ اورنائب امیر راجہ عارف سلطان سمیت مقامی رہنما بھی موجود تھے۔راشد نسیم نے کہا کہ مغرب سمیت پوری دنیا میں اسلام کی دعوت تیزی کے ساتھ پہل رہی ہے ،امریکی پیورریسرچ ادارے کے ایک سروے کے مطابق 2050 میں غالب اکثریت مسلمانوں کی ہوگی، ان شاء اﷲ مستقبل اسلام اور مسلمانوں کا ہے۔دریں اثنا راشد نسیم 29جون کورات بارہ بجے جامع مسجد رضوان فیڈرل بی ایریا میں جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت معتکفین سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :