یو بی ایل بینک کی اے ٹی ایم مشین سے ایک ہزار کا جعلی نوٹ برآمد ‘نوجوان آفتاب کلوڑ کا احتجاج

اے ٹی ایم میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج چیک کر کے انصاف کیا جائیگا‘ بنک منیجر کا موقف

منگل 28 جون 2016 22:46

یو بی ایل بینک کی اے ٹی ایم مشین سے ایک ہزار کا جعلی نوٹ برآمد ‘نوجوان ..

پنوعاقل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء) یو بی ایل بینک کی اے ٹی ایم مشین سے ایک ہزار کا جعلی نوٹ برآمد ‘نوجوان آفتاب کلوڑ کا احتجاج ،ATM میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کر کے انصاف کیا جائے گا ،مئینجیرکا موقف ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پنوعاقل گاؤں حسین کلوڑ کے رہائشی آفتاب کلوڑ ولدیت محمد خان کلوڑ نے یونائیٹیڈ بینک کی ATMمشین سے ساتھ ہزار روپے نکلوائے جس میں ایک ہزار کا نوٹ جعلی نکلا متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ رقم نکلواکر گھر جا کر چیک کی یہ واقع پیش آیا ،اس کے فورا بعد ایسی شکایات بینک منیجر کی،صحافیوں کو رابطہ کرنے پر بینک منیجر عبدالقدیر انڈہڑ نے بتایا کہ اے ٹی ایم مشین کے فوٹیج چیک کر نے کے بعد مذکورہ نوجوان متاثر کو انصاف فرایم کیا جائے گا،دوسری جانب متاثر نوجوان آفتاب کلوڑ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کے بینک عملا جعلے نوٹ اے ٹی ایم مشین میں رکھے اور وہ نکل جاتا ہے تو پھر ہمارے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :