گلگت بلتستان میں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کا آغاز کردیاگیا،وزیراعظم نوازشریف نے سکردو کے نادار مستحق اورغریب مریضوں کے علاج معالجے کیلئے 9ارب 76کروڑ پانچ لاکھ روپے مختص کردئیے ،سکردو کے 32ہزار 5سو35گھرانوں کو مفت جدید علاج معالجے کی سہولیات فراہم کیں جائیں گی

چیئرمین سٹینڈینگ کمیٹی اشرف صدا کی میڈیا سے گفتگو

منگل 28 جون 2016 22:44

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء ) چیئرمین سٹینڈینگ کمیٹی اشرف صدا نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کا آغاز کردیاگیا،وزیراعظم میاں نوازشریف نے سکردو کے نادار مستحق اورغریب مریضوں کے علاج معالجے کیلئے 9ارب 76کروڑ پانچ لاکھ روپے مختص کردئیے ،سکردو کے 32ہزار 5سو35گھرانوں کو مفت جدید علاج معالجے کی سہولیات فراہم کیں جائیں گی۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی کوششوں سے وزیراعظم صحت کارڈ کااجرا سکردوسے کیاگیاہے جس کے تحت 32ہزار5سو35گھرانوں کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طوپر9ارب 75کروڑ 5لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جس سے ٹارگٹیڈ ایریا کے مستحق اورنادار افراد کاعلاج معالجے کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کھرمنگ ضلع میں باغیچہ ،برسیل حمزی گونڈ،کتی شو،کھرمنگ خاص ،الڈینگ ،طولتی کے 5389گھرانے ،روندو میں گنجی ،میندی ،ستک ،طورمک سے 6394گھرانے ،شگرسے مرکنجہ ،اورتسر کے 8389گھرانے ،حلقہ دو کے چنداہ ،کواردو،شگرکلاں،شگری خورد اورکچورا سے 5192گھرانے ،اورحلقہ تین کے گلتری،مہدی آبادی ،حسین آباد،گول اورنر سے 3059گھرانوں میں صحت کارڈ تقسیم کئے جائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم صحت کارڈ پروگرام کیلئے سکردوشہر سے 2850گھرانوں کوبھی صحت کارڈ دئیے جائیں گے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم صحت کارڈ کے تحت ملکی سطح پر چارجدید اورمعیاری ہسپتالوں کو پینل میں شامل کیاگیا ہے جن میں شفاانٹرنیشنل ،پمز،راولپنڈی کارڈ یالوجی انسٹی ٹیوٹ اورمعروف ہسپتال شامل ہیں انہوں نے کہاکہ مقامی سطح پر فی الحال کسی ہسپتال کو منتخب نہیں کیاگیا ہے تاہم آنے والے چند دنوں میں سکرو کے بعض ہسپتالوں کو ٹائٹل کردیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نواز کی وفاقی اورصوبائی حکومت نے بلتستان کی خوشحالی اورترقی خصوصا عام آدمی کیلئے بہت سے انقلابی اقدامات کاسلسلہ شروع کردیاہے جس سے لوگوں کو علاج معالجے سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں ترقی ہوگی ۔انہوں نے بتایا کہ سکردوسے ملک کے نامزد ہسپتالوں میں ریفرہونے والے مریضوں کے علا معالجے کے علاوہ سفری اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی ۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم صحت کارڈ سکیم کلی طورپر سیاسی ،علاقائی ،مذہبی اورلسانی تعصبات سے پاک ایک مقدس مشن ہے جس کامقصد مستحق اورنادار مریضوں کو صحت کی سہولیات سے مستفید کرنا ہے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کواگرصحت اجازت دے توجولائی میں سکردو کادورہ کریں گے اورعوام کی خواہشات اورتوقعات کے مطابق دیگراہم منصوبوں اوراقدامات کاآغازکریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے عوامی خدمت کابیڑہ اٹھایا اس کو ہرقیمت پرمنطقی انجام تک پہنچا ئیں گے اوراپنی کارکردگی اور خدمت سے لوگوں کے دلوں کو فتح کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کے وژن کے مطابق ترقی کے راستے پرگامزن ہے جس کے ثمرات نچلی سطح پر محسوس کئے جاسکتے ہیں۔