وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیر اعلیٰ سیکر ٹریٹ سے تعلق ظاہر کر نے والے جعلی افسران کا نوٹس ،معاملے کی تحقیقات کا حکم

منگل 28 جون 2016 22:44

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مقامی اخبار میں چھپنے والی خبرـ" وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے تعلق ظاہر کر کے سرکاری آفیسران کو بلیک میل کرنے والے گروہ سرگرمـ" کا نوٹس لیتے ہوئے اس خبر کی مکمل تحقیقات کے احکامات دیے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سیکریڑیٹ کاتمام اداروں سے براہ راست رابطے میں ہیں اگر کسی بھی ادارے کو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے متعلق ہدایات کی تصدیق کیا جاسکتا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر متعلقہ اخبار کسی بھی شخص جو اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث ہو نشاندہی کرے انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :