ہواوے نے صدیق ٹریڈ سینٹر لاہور میں سروس سینٹر کا افتتاح کردیا

منگل 28 جون 2016 22:39

ہواوے نے صدیق ٹریڈ سینٹر لاہور میں سروس سینٹر کا افتتاح کردیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء) ہواوے نے اپنے موبائل فون صارفین کو خدمات کی فراہمی کیلئے صدیق ٹریڈ سینٹر لاہور میں ایک اور ورلڈ کلاس کسٹمر سروس سینٹر قائم کردیا ہے ۔مین بلیوارڈگلبرگ تھری لاہور میں قائم اس سروس سینٹر پر ہواوے کے موبائل فون صارفین بعد از فروخت خدمات کے ساتھ ساتھ وارنٹی سروس کی مکمل خدمات بھی حاصل کرسکیں گے ۔

اس کسٹمر سروس سینٹر میں انتہائی تربیت یافتہ اور تجربہ کار اسٹاف صارفین کو ٹیکنیکل ریپئرز،وارنٹی اور مینٹیننس سروس کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت موجود ہے جبکہ وارنٹی کی مدت ختم ہونے والی ڈیوائس کی بھی انتہائی مناسب داموں پر ریپئر اور سروس کی سہولت دستیاب ہے ۔ہواوے کے اس سروس سینٹر سے گو کہ براہ راست سیلز نہیں کی جاتی ،تاہم صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سروس سینٹر سے اسمارٹ فونز کی وسیع ورائٹی بھی فروخت کیلئے دستیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

اس سروس سینٹر میں ایک خاص“Experience Zone” بھی قائم کیا گیا ہے جہاں پر ٹیکنالوجی کے شیدائی جدید ہواوے ڈیوائسز کے تجربات سے لطف اندوز ہوسکیں گے اور ہواوے برانڈ کو پسند کرنے والے اس زون میں ہواوے ڈیوائسز کے نئے فیچرز کے براہ راست مظاہرے کا مشاہدہ کرسکیں گے ۔کسٹمر سروس سینٹر کی افتتاحی تقریب میں ہواوے پاکستان کے سینئر آفیشلز نے شرکت کی جس میں ہواوے پاکستان کے جنرل منیجر مسٹر شان،ڈپٹی جنرل منیجر ہواوے ڈیوائسز ڈپارٹمنٹ فراز ملک خان اور جنرل منیجر کسٹمر سروس ریجن مسٹر Linpeng. شامل تھے۔

اس موقع پر مسٹر شان کاکہنا تھا کہ ہواوے اپنے صارفین کیلئے مسلسل تخلیقاتی سالوشنز اور مصنوعات کی فراہمی یقینی بنائے ہوئے ہے ،ہم نے ایک انتہائی جدید سروس سینٹر قائم کیا ہے جو کہ صارفین کو کٹنگ ایج سہولیات کی مکمل فراہمی کو یقینی بناتا ہے ،ہم سمجھتے ہیں کہ ایک بہترین لوکشن پر موجود یہ سینٹر تجربہ کار اور کوالیفائیڈ ماہرین کی نگرانی میں ہمارے صارفین کو بعد ا زفروخت تمام خدمات کی مکمل فراہمی میں معاون ثابت ہوگا۔

ٹیکنالوجی میں عالمی لیڈر کی حیثیت سے ہواوے پاکستان میں اپنے نیٹ ورک میں تیزی سے توسیع کررہا ہے ،170ممالک میں دنیا کی مجموعی آبادی کے ایک تہائی کی خدمت کے ساتھ سال2014میں ہواوے کی مجموعی سیلز 46ارب ڈالر رہی تھی،ہواوے 16گلوبل ریسرچ اینڈ سروس سینٹرز کے ساتھ ساتھ 28جوائنٹ انوویشن سینٹرز قائم کرچکاہے جہاں ہواوے کے ڈیڑھ لاکھ میں سے70ہزار ملازمین ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :