اسلام آباد کے میئرشہر یوں کو ٹینکر اور بو رنگ مافیا کے چو نگل سے آزاد کروائیں ، پانی کا مصنو عی بحران پیدا کر کے ٹینکر اور بو ر نگ مافیا کی سر پرستی اور عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، حکو مت نے اسلام آباد میں بڑ ھتی ہو ئی آبادی اور پانی کی ضروریا ت کے مطابق کو ئی منصو بہ بندی نہیں کی

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم و دیگر کا افطار پارٹی سے خطاب

منگل 28 جون 2016 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پانی کا مصنو عی بحران پیدا کر کے ٹینکر اور بو ر نگ مافیا کی سر پرستی اور عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے ،اسلام آباد میٹرو پو لیٹن کا رپوریشن کے میئر شیخ عنصر عزیز شہر میں دیگر ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں پانی کی مسلسل فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں اوراسلام آباد کے میئرشہر یوں کو ٹینکر اور بو رنگ مافیا کے چو نگل سے آزاد کروائیں ،سی ڈی اے شہر یوں کے صبر کا امتحان نہ لے ورنہ لو گ احتجاج کے لیے گھروں سے نکل کر ان کے دفاتر کا گھیراؤ کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلد یاتی نمائندوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان ،میاں محمد رمضان ،کاشف چو ہدری اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا حکو مت نے اسلام آباد میں بڑ ھتی ہو ئی آبادی اور پانی کی ضروریا ت کے مطابق کو ئی منصو بہ بندی نہیں کی ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام آبادکو خانپور ڈیم سے پانی کی لائن بچھا کر پا نی فراہم کیا جا ئے علاوہ ازیں مختلف سیکٹر ز میں نصب ٹیوب ویلوں کو چلا کر شہریوں کو بلا تعطل پانی فراہم کیا جا ئے ،انھوں نے کہا گرمی کے مو سم میں پانی کی بندش اور لو ڈشیڈنگ سے روزہ دار خواتین اور بچوں سمیت بزرگ اور بیمار شہری ازیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،میاں محمد اسلم نے کہا اسلام آباد کے منتخب ممبران اسمبلی اور مئیراسلام آباد کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بناتے ہو ئے ٹیکر مافیا کے خلاف کاروائی کر یں۔