ایف ایکس ٹی ایم کو یورپین سی ای او ایوارڈز 2016 میں ’’بہترین فاریکس بروکر‘‘ کے ایوارڈز سے نوازا گیا

منگل 28 جون 2016 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء ) بین الاقوامی فاریکس بروکر ایف ایکس ٹی ایم کو یورپین سی ای او ایوارڈز 2016 میں ’’بہترین فاریکس بروکر‘‘ کے ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ایف ایکس ٹی ایم کے چیف مارکیٹ اینالسٹ اور وائس پریذیڈنٹ جمیل احمد نے کہا ’’ بیسٹ فاریسٹ بروکر کا ایوارڈ حاصل کرنا ہمارے لئے باعثِ صد افتخار ہے اور یہ ایوارڈ اس امر کا گواہ ہے کہ ہم اپنے صارفین کو بہترین میعاری خدمات فراہم کرتے ہیں ، مختصر ترین وقت اورخصوصی پروڈکٹس کی بدولت صارفین کو ٹریڈنگ کا شاندار تجربہ حاصل ہوتا ہے ۔

ایف ایکس ٹی ایم کیلئے یہ وقت نہایت شاندار ہے کیونکہ حال ہی میں لندن شہر میں ہمارے ایک نئے ڈویژن کا افتتاح ہوا ہے جو یورپی اور برطانوی صارفین کو خدمات فراہم کرنے کے ہمارے عزم کو مزید واضح کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

ہم سال 2016 میں کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رکھنے کی امید رکھتے ہیں جن میں فاریکس ٹائم ایپ کی تیاری اور ہماری تعلیماتی پروگرام میں مزید اضافہ شامل ہے ۔

اس ایوارڈ کے لئے ایف ایکس ٹی ایم کا انتخاب ان کی وسیع تحقیق ، انڈسٹری میں تجربے اور قارئین کی رائے کی بنیاد پر کیا گیا ۔ یورپین سی ای او ایوارڈ ز کو ایک خاص مقام حاصل ہے جس کی وجہ ایسی کمپنیوں کو سامنے لانا ہے جنہوں نے گذشتہ سال کے دوران اپنے شعبہ میں نئے معیار قائم کئے ہوں۔ یہ ایوارڈ ایف ایکس ٹی ایم کی جانب سے حاصل کئے جانے والا اس سال کا تیسرا ایوارڈ ہے دیگر دو ایوارڈ میں فروری میں حاصل ہونے والا ایف ایکس سٹریٹ ایوارڈز کی جانب سے ’’بیسٹ سیل سائیڈ اینالیسز کنٹری بیوٹرز‘‘اور اپریل میں نویں سعودی منی ایکسپو ایوارڈ کی جانب سے ’’ٹاپ کسٹمر سروس پروائیڈر‘‘ ایوارڈ ہے ۔

متعلقہ عنوان :