ابوظہبی کے رہائشی پر ٹورنٹ اپلوڈ کرنے پر 50 ہزار درہم جرمانہ عائد، 6 ماہ جیل کی سزا

muhammad ali محمد علی منگل 28 جون 2016 22:17

ابوظہبی کے رہائشی پر ٹورنٹ اپلوڈ کرنے پر 50 ہزار درہم جرمانہ عائد، 6 ..

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جون 2016ء) ابوظہبی کے رہائشی پر ٹورنٹ اپلوڈ کرنے پر 50 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں ایک ٹورنٹ ویب سائٹ چلانے والے شخص کیخلاف دائر کیے گئے مقدمے کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران بتایا گیا کہ مذکورہ شخص اپنی ویب سائٹ پر کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلمیں، ٹی وی ڈرامے اور دیگر مواد اپلوڈ کر رہا تھا۔

جرم ثابت ہونے پر عدالت کی جانب سے مذکورہ شخص پر 50 ہزار درہم کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور 6 ماہ جیل کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ جبکہ سزا پوری ہونے کے بعد اس شخص کو اس کے ملک ڈی پورٹ کر دیے جانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مذکورہ ٹورنٹ ویب سائٹ کو امارات میں فوری بلاک کر دیے جانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :