ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کا ریسٹ ہاوس پر چھاپہ، غیرملکی سفارتخانے کا ڈرائیور، اعلی سرکاری افسر اور ڈاکٹر گرفتار،30 پاسپوٹس اور دیگر دستاویزات برآمد

منگل 28 جون 2016 22:14

اسلام آباد ۔ 28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء) وفاقی تحقیقات ادارہ (ایف آئی اے )کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے خفیہ اطلاع پر ایف سیون میں قائم ریسٹ ہاوس میں چھاپہ مار کر غیرملکی سفارتخانے کا ڈرائیور، ایک اعلی سرکاری افسر اور ڈاکٹر کوگرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 30 پاسپوٹس اور دیگر دستاویزات برآمد کر لیں ہیں ۔

(جاری ہے)

گرفتار افراد کی شناخت ڈاکٹر ساجد،ابرار احمد اور شاہد اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔ انسانی سمگلرز کا گرفتار گروہ حج ٹور آپریٹرز کے ساتھ مل کر حج کوٹہ میں فراڈ جیسے جرم میں بھی ملوث ہیں۔ ایف آئی اے زرائع کے مطابق ملزمان سے دوران تفتیش اہم انکشاافات کی توقع ہے تحقیقات کا دارہ کا رہ وسیع کرنے کا فیصلہ گیا ہے ۔ایف آئی اے نے تنیوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا ہے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے(کل) بدھ سینئر سول جج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :