اسسٹنٹ کمشنر رورل کاچھاپہ مار کر بحریہ ٹاون فیز 8 میں منافع خوری کے خلاف آپریشن

منگل 28 جون 2016 22:14

اسلام آباد ۔ 28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء) اسسٹنٹ کمشنر رورل سید جواد مظفر نے چھاپہ مار کر بحریہ ٹاون فیز 8 میں منافع خوری کے خلاف آپریشن کے دوران بھاری جرمانے کرتے ہوئے متعدد دوکانداروں سے جرمانے کے مد میں 1 لاکھ 45 ہزار روپے اکٹھے کر لئے ہیں جبکہ ایک دوکاندار کو گرفتار کر کے مقامی تھانے منتقل کر دیا گیا ہے ۔