اسلام آبادہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری شیر افگن کی خدمات سپریم کورٹ کو واپس کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

منگل 28 جون 2016 22:14

اسلام آباد ۔ 28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء) اسلام آبادہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری شیر افگن کی خدمات 14 سال بعد سپریم کورٹ کو واپس کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری شیر افگن کی درخواست کی سماعت کی جس میں ان کی خدمات سپریم کورٹ کو واپس کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا 24 جون کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق وہ دونوں محکموں کی منظوری سے الیکشن کمیشن میں ڈیپوٹیشن پر آئے تھے۔ درخواست میں چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشن کمیشن اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو فریق بنایا گیا تھا۔