کوئٹہ،دو مختلف واقعات میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید، ایس ایچ او محفوظ

وزیراعلیٰ بلوچستان کا پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا سخت نوٹس، آئی جی پولیس سے فوری رپورٹ طلب

منگل 28 جون 2016 22:13

کوئٹہ،دو مختلف واقعات میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید، ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جون ۔2016ء ) کوئٹہ میں دو مختلف واقعات میں پولیس کے اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایس ایچ او شالکوٹ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا سختی سے نوٹس لے لیا اور آئی جی پولیس سے فوری طورپررپورٹ طلب کر لی پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایس ایچ او شالکوٹ کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او شالکوٹ کے محافظ اور ڈرائیور موقع پر شہید ہوگئے جبکہ ایس ایچ شالکوٹ جاوید بزدار قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے جبکہ دوسرے واقعہ میں کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کیچی بیگ کے قریب کوئٹہ سے سبی جانیوالے گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حولدار فیض محمد اور سپاہی نعیم اختر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر سول ہسپتال کوئٹہ پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں اہلکار چل بسے مقتولین کوئٹہ میں سرکاری کام کے سلسلے آئے تھے اور کوئٹہ سے سبی کیلئے واپسی پر جار ہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنا یا جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے لاشوں کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے ہزار گنجی اور شالکوٹ میں پولیس کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے فوری طورپر رپورٹ طلب کر لی گئی ۔