Live Updates

عمران خان کے نواز شریف کے خلاف ریفر نس کی کوئی آئینی حیثیت نہیں،عمران خان کی آئینی ٹیم ان کی راہنمائی نہیں کرتی،وہ عوام کا لہو گرم رکھنے کے لئے صرف ہلہ گلہ کرنے کے لیے ایسا کر رہے ہیں

آزاد کشمیر کے سابق چیف جسٹس منظور گیلانی کی فیس بک پر پوسٹ

منگل 28 جون 2016 22:07

عمران خان کے نواز شریف کے خلاف ریفر نس کی کوئی آئینی حیثیت نہیں،عمران ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء ) آزاد کشمیر کے سابق چیف جسٹس منظور گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب کا میاں محمد نواز شریف وغیرہ کے خلاف ریفر نس کا کوئی آئینی سٹیٹس نہیں،عمران خان کی آئینی ٹیم ان کی راہنمائی نہیں کرتی،وہ صرف ہلہ گلہ کرنے کے لیے ایسا کر رہے ہیں تاکہ الیکشن تک عوام کا لہو گرم رکھا جا سکے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب نے میاں محمد نواز شریف وغیرہ کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کے ہاس نا اہلی کا ریفر نس دائر کیا ہے-آئین کی دفعہ 63 ( 2) کے تحت کسی بھی ممبر کے خلاف ریفرنس صرف سپیکر یا چیئرمین سینٹ ، جیسی بھی صورت ہو ، چیف الیکشن کمشنر کے پاس بھیجنے کا اختیار رکھتے ہین-اس آئینی صورت حال کے پیش نظر اس ریفرینس کا مستقبل واضح ہے اور اس پر عمران خان صاحب کا رد عمل بھی واضح ہے،کیا ان کی آئینی ٹیم ان کی رہنمائی نہیں کرتی ،نہ معلوم ہمارے قومی لیڈر آئینی راستہ کیون اختیار نہین کرتے جو منطقی انجام تک پہنچ سکے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات