امجد صابری قتل کیس کے چشم دید گواہ سلیم چندا کا پولی گرافک ٹیسٹ

منگل 28 جون 2016 22:07

امجد صابری قتل کیس کے چشم دید گواہ سلیم چندا کا پولی گرافک ٹیسٹ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء) امجد صابری قتل کیس کے چشم دید گواہ سلیم چندا کا پولی گرافک ٹیسٹ کے ذریعے بیان ریکارڈ کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں پہلی بار جدید سافٹ ویئر کا استعمال کیا گیا۔ پولیس نے منگل کو آواز کے دباؤ کو جانچنے والی کمپیوٹر مشین (وائس سٹریس اینالائزر) کے ذریعے قتل کیس کے چشم دید گواہ سلیم چندا کا بیان ریکارڈ کر لیا ۔ پولیس کے مطابق پولی گرافک ٹیسٹ کے نتائج مثبت سے تصدیق ہوئی ہے کہ سلیم چندا سچ بول رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :