Live Updates

وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی سے افغان مہاجرین کے حوالے سے مسائل میں پیچیدگی کے امکانات ہیں،

کسی کو عوام کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ، پاکستان کو لاحق خطرات کے پیش نظر مہاجرین کوبھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی افغان سفیر حضرت عمر زخیلوال سے ملاقات میں گفتگو

منگل 28 جون 2016 22:04

وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی سے افغان مہاجرین کے حوالے سے مسائل میں پیچیدگی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی سے افغان مہاجرین کے حوالے سے مسائل میں پیچیدگی کے امکانات ہیں، کسی کو عوام کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ، پاکستان کو لاحق خطرات کے پیش نظر مہاجرین کوبھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔

وہ منگل کو پاکستان میں افغان سفیر حضرت عمر زخیلوال سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔ اس دوران پاک افغان تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ افغان سفیر نے مہاجرین کو درپیش مشکلات پر چیئرمین پی ٹی آئی کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ ملاقات میں پاک افغان تعلقات میں بہتری کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پاکستان عوامی تین دہائیوں سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی میں مصروف ہے ۔ مشکلات اور محدود وسائل کے باوجود افغان بھائیوں کا درد بانٹنے کی کوشش کی ۔ خیبر پختونخوا حکومت آج بھی افغان مہاجرین کی دیکھ بھال میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی سے افغان مہاجرین کے حوالے سے مسائل میں پیچیدگی کے امکانات ہیں، کسی کو عوام کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ، پاکستان کو لاحق خطرات کے پیش نظر مہاجرین کوبھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا…

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :