وزیراعلیٰ کی یوم شہادت حضرت علی کرم اﷲ وجہہ پربہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس اور کابینہ کمیٹی کو شاباش

منگل 28 جون 2016 21:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے یوم شہادت حضرت علی کرم اﷲ وجہہ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر کابینہ کمیٹی برائے امن وامان، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے صوبہ بھر میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے اورپولیس حکام و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جانفشانی سے فرائض سر انجام دئیے اور یہی وجہ ہے کہ پولیس کے بہترین انتظامات کے باعث یوم شہادت حضرت علی کرم اﷲ وجہہ خیر و عافیت سے گزرا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہترین سکیورٹی انتظامات پر میں پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کومبارکباد دیتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :