وزیراعلیٰ شہبازشریف کی لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی تقریب حلف برادری میں شرکت

منگل 28 جون 2016 21:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے منگل کو گورنر ہاؤس میں لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے حلف برداری کی تقریب کے بعد جسٹس سید منصور علی شاہ کو لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے پرمبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔