وزیراعلیٰ کا ظاہر پیر، رحیم یار خان میں اجتماعی زیادتی کے واقعہ کی خبر کا نوٹس،ملزمان کی گرفتاری کا حکم

منگل 28 جون 2016 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رحیم یار خان کے علاقہ ظاہر پیر میں 13 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او رحیم یارخان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :