رمضان کا تقدس پامال کرنے والے ٹی وی پروگرام بند کئے جائیں‘سیدریاض حسین شاہ

منگل 28 جون 2016 21:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء )جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ رمضان کا تقدس پامال کرنے والے ٹی وی پروگرام بند کئے جائیں،رمضان نشریات کو مذہب فروشی کا ذریعہ بنانا ناقابل معافی جرم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں اعتکاف بیٹھنے والوں کی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مسلمان سیرت رسول کی پیروی کو اپنی منزل بنائیں۔ حقیقی اسلام ک کو اپنا کر ہی دنیا کو تباہی سے بچا یا جاسکتا ہے۔روزہ پیروی دین کا عین تقاضا ہے۔مسلما ن اپنی اعتقادی اور ایمانی زندگی کو مضبوط بنائیں۔ معاشرے میں روحانی و اخلاقی تبدیلی کیلئے سیرت طیبہ کو رہنما بنانے کی ضرورت ہے۔سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ سیرت رسول کو رہنما بنائے بغیر دنیا سکون کی آماجگاہ نہیں بن سکتی۔ روزہ مسلمانوں کی روحانی زندگی کا علاج ہے۔