زمین میں چھپے خزانے کا تخمینہ لگانے کے لئے غیر ملکی ماہرین نے انتہائی محنت اور پیشہ وارانہ انداز سے کام کیا ہے

یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے ‘شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب

منگل 28 جون 2016 21:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی ماہرین نے چنیوٹ رجوعہ میں خام لوہے کے ذخائر کی بنیاد پر’’ بیس بزنس کیس ‘‘کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی-وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمین میں چھپے خزانے کا تخمینہ لگانے کے لئے غیر ملکی ماہرین نے انتہائی محنت اور پیشہ وارانہ انداز سے کام کیا ہے اور یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے - وزیر اعلی نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی ماہرین کی منصوبے پر ہونے والی پیشرفت پر شکریہ ادا کیا-صوبائی وزراء رانا ثناء اﷲ،چوہدری شیر علی خان،محمد شفیق،عائشہ غوث پاشا،چیف سیکرٹری ،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی-ٹرانزیکشن ایڈوائزرزوٹیم لیڈر مائیکل لوس،ڈاکٹر ہینس پیٹرٹوم سوچی، جارج پائپر، چیف جیالوجسٹ سٹیو کاٹرے،جیالوجسٹ اورپراجیکٹ مینجمنٹ سپیشلسٹ اینڈریو گریک اور چینی کمپنی ایم سی سی کے پراجیکٹ مینجرلو شوانگ اور دیگرماہرین نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :