محکمہ معدنیات نیلورہ میں 9کرش مشینیں سیل کرکے لائسنس منسوخ کردئیے

منگل 28 جون 2016 21:39

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء)ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ معدنیات نے سرکل لورہ کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پوراکرتے ہوئے 9کرش مشینیں سیل کرکے لائسنس منسوخ کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ معدنیات ذرائع نے بتایاکہ سرکل لورہ میں قائم کرش مشینوں کی وجہ سے مقامی لوگ سخت مشکلات کا شکار تھے۔ گزشتہ روزاسسٹنٹ کمشنر ٹوعباس علی شاہ، اے ڈی معدنیات وحیدخان اور اشتیاق خان نے لورہ کا دورہ کیا اور عوامی مفاد کے پیش نظر9کرش مشینوں کو سیل کرتے ہوئے ان کی لیزیں منسوخ کردیں۔