Live Updates

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ کیلئے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیدیا

ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے خصوصی سکواڈ کے ساتھ ساتھ سپیشل ناکہ جات بھی لگائے جائینگے اسلام آباد میں بڑے شاپنگ سنٹر ،مارکیٹس اور زیادہ رش والی جگہوں پر250سے زائد افسران و اہلکاران تعینات

منگل 28 جون 2016 21:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ کیلئے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیدیا۔ ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد کی زیر صدارت ہونیوالے خصوصی اجلاس میں شہریوں کیلئے بلا رکاوٹ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات، زیادہ رش والی شاہراہوں پر شہریوں کی سہولت کیلئے ڈائیورشن پوائنٹس کا فیصلہ کیا گیا۔

اسلام آباد کے بڑے شاپنگ سینٹرز ،مساجد،امام بارگاہوں کے لئے بھی اضافی نفری تعینات ، ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے خصوصی سکواڈ کے ساتھ ساتھ سپیشل ناکہ جات بھی لگائے جائیں گے۔ پبلک سروس بس اور ویگن اڈوں پر بھی خصوصی اسکواڈ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو موقع پر شہریوں کی شکایات، اوور چارجنگ ودیگر مشکلات کا ازالہ کرے گا،جسکی شکایت ہیلپ لائن اسلام آباد ٹریفک پولیس1915 0519261992/93,پر بھی کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

250سے زائدافسران و اہلکاران سپیشل ڈیوٹی سرانجام دیں گے،آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4 بھی لمحہ بہ لمحہ شہریوں کو ٹریفک کی صورت حال سے باخبر رکھے گا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں رمضان المبارک آخری عشرہ کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولیات فراہم کرنے اور شہر میں مربوط ٹریفک نظام قائم رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔

اسلام آباد میں بڑے شاپنگ سنٹر ،مارکیٹس اور زیادہ رش والی جگہوں پر250سے زائد افسران و اہلکاران تعینات کئے گئے ہیں تاکہ شاپنگ کے لئے آنیوالے شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، زیادہ رش والی شاہراہوں پر شہریوں کی سہولت کیلئے ڈائیورشن پوائنٹس دیے گئے،مساجد،امام بارگاہوں پر بھی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے پبلک سروس بس اور ویگن اڈوں پر ٹریفک پولیس کے خصوصی اسکواڈ متعین کرنے کے علاوہ سپیشل ناکہ جات بھی لگائے گئے ہیں جو کہ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ موقع پر شہریوں سے اوور چارجنگ ودیگر مشکلات کی شکایات کا ازالہ کرینگے ،شہری اپنی شکایات ہیلپ لائن اسلام آباد ٹریفک پولیس 1915،0519261992/93پر بھی درج کرا سکتے ہیں، اس کے علاوہ آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4بھی شہریوں کولمحہ بہ لمحہ ٹریفک کی صورت حال سے باخبر رکھے گا۔

ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں ،موٹر سائیکل مقررہ پارکنگ ایریا میں پارک کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں تاکہ ٹریفک رواں دواں رہ سکے،ایس ایس پی ٹریفک پولیس خود تمام ٹریفک ڈیوٹی کی نگرانی کریں گے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات