وفاقی ترقیاتی ادارہ نے 35 ارب 14 کروڑ 29 لاکھ اور 80 ہزار روپے کا آئندہ مالی سال 2016-17ء کا بجٹ منظور کر لیا

منگل 28 جون 2016 21:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے 35 ارب 14 کروڑ 29 لاکھ اور 80 ہزار روپے کا آئندہ مالی سال 2016-17ء کا بجٹ منظور کر لیا۔ منگل کو سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں سی ڈی بورڈ کا اجلاس چیئرمین معروف افضل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن عامر علی احمد، ممبر ماحولیات ثناء اﷲ امان، ممبر پلاننگ محمد وسیم اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی فنانس ایڈوئزار فیصل چیمہ نے سی ڈی اے کا بجٹ پیش کیا جس کی چیئرمین سی ڈی اے نے باضابطہ طور پر منظوری دیدی۔ بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، پنشن میں اضافہ کی مد میں 15 کروڑ روپے جبکہ یوٹیلٹی اخراجات کی مد میں 30 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ مینیٹیننس گرانٹ کا تخمینہ 2 ارب 19 کروڑ 70 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ سال کی نسبت 15 کروڑ روپے زائد مختص کئے گئے ہیں۔

سی ڈی اے نے آئندہ مالی سال میں تنخواہوں کیلئے 5 ارب 20 کروڑ روپے، اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو منتقل ہونے والے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں ایک ارب 60 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ بجٹ میں نئے منصوبے اسلام آباد ہائی وے، سی 15، سی 16 کیلئے 2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد میں جاری منصوبوں کیلئے بھی خاطر خواہ رقم مختص کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :