بحری جہازوں کی رجسٹریشن پر عائد 37 سے 38 فیصد ٹیکس ختم کر دیئے گئے ٗحاصل بزنجو

منگل 28 جون 2016 21:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر پورٹس و شپنگ حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ بحری جہازوں کی رجسٹریشن پر عائد 37 سے 38 فیصد ٹیکس ختم کر دیئے گئے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پورٹس و شپنگ کا غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

کمیٹی ارکان نے میر حاصل بزنجو کو وفاقی وزیر کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر نے کمیٹی کو بتایا کہ بحری جہازوں کی رجسٹریشن پر ئد ٹیکس ختم کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بحری جہازوں کی رجسٹریشن پر 37 سے 38 فیصد ٹیکس عائد تھے جنہیں ختم کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی نے اقتصادی امور ڈویژن کی وزارت کے منصوبوں اور سی پیک سے متعلق منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :