رواں برس ایران کا حج کوٹہ پاکستان کو ملنے کا امکان

muhammad ali محمد علی منگل 28 جون 2016 21:29

رواں برس ایران کا حج کوٹہ پاکستان کو ملنے کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جون 2016ء) رواں برس ایران کا حج کوٹہ پاکستان کو ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدہ حالات کے باعث ایرانی عازمین اپنی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کے باعث حج کی سعادت حاصل نہیں کر پائیں گے۔

(جاری ہے)

اس باعث رواں برس ایران کا حج کوٹہ پاکستان کو ملنے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیرمذہبی امور سردارمحمد یوسف اپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ وزیرمذہبی امور اور سعودی حکام میں ایرانی عازمین کا کوٹہ پاکستان کو دینے پر بات چیت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :