’’صوبائی ڈویلپمنٹ فورم نے پنجاب میں ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کیلئے 3 ارب28 کروڑ 90لاکھ روپے کی منظوری دے دی ‘‘

منگل 28 جون 2016 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جون ۔2016ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2015-16 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے43 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی کل 5ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر3 ارب28کروڑ 90 لاکھ روپے کی منظوری دی ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمدجہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری افتخار علی سہو سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے43 ویں اجلاس میں جن 5ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب حکومت کیلئے ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت کی فراہمی کیلئے 38کروڑ 13 لاکھ 72 ہزار روپے، صوبہ پنجاب میں شہریوں کی سہولیات اور سروس سنٹر (ای خدمت مرکز) کے قیام کیلئے 1 ارب 24 کروڑ 89 لاکھ 76 ہزار روپے، ضلع شیخوپورہ میں ڈرینج سسٹم کی استعداد کار بڑھانے (RD 0+000-73+000) کیلئے 84 کروڑ 48 لاکھ 11 ہزار روپے، ضلع مظفر گڑھ میں سناوان فلڈ بند (RD0-42+000)ہمراہ ٹی پی لنک کینال (RD.6+700 تا 18+500 )کو مزید مضبوط و پائیداد بنانے کیلئے 25 کروڑ 96 لاکھ 65 ہزار روپے اور ضلع مظفر گڑھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر جے ہیڈ سپر (RD20+000 ) اور گائیڈ ہیڈ سپر (RD25+000 )میگوسن برانچ کی تعمیرو بحالی کیلئے 55 کروڑ 41 لاکھ 76 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :