ماہ مقدس میں نعتیہ محفلوں اور نشستوں کی اہمیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے:ایم اے تبسم

رمضان کریم مسلمانوں کو انفرادی تکیہ و اصلاح و مخلوقِ خدا سے محبت، ہمدردی اور خیر خواہی کا درس دیتا ہے‘چیئرمین انٹرنیشنل میڈیا فورم

منگل 28 جون 2016 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جون ۔2016ء) نعت نگاری رسول اکرم کی سیرت ومحبت عام کرنے میں اہم کردار اداکررہی ہے اورنعتیہ محفلیں پیام مصطفی سے کروڑوں سینوں کو منورکررہی ہیں نعت اس وقت اردوادب کی ایک اہم صنف سخن ہے جوبڑی عقیدت ومحبت سے دنیابھرمیں لکھی اور سنی جارہی ہے ان خیالات کااظہارانٹرنیشنل میڈیا فورم کے چیئرمین ایم اے تبسم نے اپنے اعزازمیں معروف نعت خواں استادارشاداحمدانصاری کی طرف سے دی گئی افطاری کے موقع پر کیا انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں نعتیہ محفلوں اور نشستوں کی اہمیت کئی گنا بڑھ جاتی ہیں اور جگہ جگہ عشق الہی اور عشق رسول کی نغمے گونجنے لگتے ہیں انہوں نے کہاکہ نعت میں جدت طرازی اور تازہ کاری وقت کی اہم ضرورت ہے حالیہ دہائیوں میں بلاشبہ اس جہت میں بہت پیش رفت ہوئی ہے اور نعتیہ شاعری نے نئے سنگ میل طے کئے ہیں ، ایم اے تبسم نے مزیدکہا کہ رمضان مسلمانوں کیلئے باقی گیارہ ماہ شیطانی قوتوں سے لڑنے کی تیاری کا مہینہ ہے۔

(جاری ہے)

یہ مہینہ مسلمانوں کی تربیت کرتا ہے اور باقی سال نہ صرف شیطانی قوتوں سے لڑنے کی قوت فراہم کرتا ہے بلکہ اپنے رویوں، معاملات اور تعلقات کا جائزہ اور احتساب کرنے کا موقع دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کریم مسلمانوں کو انفرادی تزکیہ و اصلاح و مخلوقِ خدا سے محبت، ہمدردی اور خیر خواہی کا درس دیتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ انفرادی اور اجتماعی حیثیت میں آتش جہنم سے نجات کیلئے اس بابرکت مہینہ میں اپنی ساری کاوشوں، محنتوں، ایثار اور اپنے اعمال کو اﷲ کی راہ میں پیش کردیں