شریف خاندان نے نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں ملک میں بادشاہت قائم کر رکھی ہے،اعجاز چوہدری

ملک میں ریڈی میڈ حکومت ہے جسے شریف خاندان شفٹوں پر چلا رہا ہے،بیان

منگل 28 جون 2016 21:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں ملک میں بادشاہت قائم کر رکھی ہے اور شریف خاندان کے شہزادے اور شہزادیاں ملک چلا رہی ہیں۔ موجودہ حکومت ملک کو بحرانوں سے نہ نکالنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ملک میں ریڈی میڈ حکومت ہے جسے شریف خاندان شفٹوں پر چلا رہا ہے۔

شریف خاندان دن بدن امیر ہوتا جا رہا ہے اور ملک کے غریب عوام غریب سے غریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ نواز شریف کبوتر کی طرح جتنی مرضی آنکھیں بند کر لین وہ احتساب سے بچ نہیں سکتے۔ پانامہ لیکس ہی شریف خاندان کا گلے کا پھندا ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی اور کرپشن کی خاتمے تک پی ٹی آئی چین سے نہیں بیٹھی گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ35 سال سے شریف خاندان ملک کو لوٹ رہا ہے۔

ن لیگ نے اپنے دور حکومتوں میں غریب عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اضافہ کیا ہے۔ ن لیگ کے 35سال اور پی ٹی آئی (خیبرپختونخواہ)کی حکومت کی کارکردگی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ حکمرانوں نے اداروں کو تباہ کر دیا ہے۔ احتساب کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپٹ ٹولا ہے۔ احتساب کئے بغیر ملک کبھی بھی آگے نہیں بڑھ سکتا۔ پاکستان کے باشعور عوام نے مک مکا کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے۔ کرپشن اور لوٹ مار ن لیگ کی پہچان بن چکی ہے۔ جمہوریت کو مضبوط کرنے کی بجائے کمزور کیا جا رہا ہے۔ پانامہ زدہ حکمرانوں کا انجام قریب ہے عید کے بعد تحریک انصاف عوام کی طاقت سے کرپٹ اور بددیانت حکمرانوں کو ایوانوں سے نکال باہر کر دے گی۔ پی ٹی آئی کے کارکنان عمران خان کی کال کے منتظر ہیں

متعلقہ عنوان :