مفتی شہاب الدین پوپلزئی عمرے کیلئے سعودی عرب روانہ‘ عید کے بعد واپسی ہوگی

رواں سال پاکستان کے تمام مسلمانوں کے عید ایک ہی روز کرنے کا قوی امکان پیدا ہو گیا

منگل 28 جون 2016 21:03

مفتی شہاب الدین پوپلزئی عمرے کیلئے سعودی عرب روانہ‘ عید کے بعد واپسی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء) ملک میں 2 عیدیں کروانے سے شہرت یافتہ مسجد قاسم علی کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی عمرے کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ وہ عید کے بعد وطن واپس لوٹیں گے جس کے بعد رواں سال پاکستان کے تمام مسلمانوں کے عید ایک ہی روز کرنے کا قوی امکان پیدا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور کی مسجد قاسم علی کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی عمرے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں جس کے بعد اب ملک بھر میں ایک ہی دن عید ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی ہر سال علیحدہ چاندوں کا قضیہ کھڑا کر کے پشاور اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں ایک روز قبل ہی عید یا روزہ کروا دیا کرتے تھے۔ان کے خلاف 50 علمائے کرام متفقہ طور پر فتویٰ بھی جاری کر چکے ہیں۔ فتوے کے مطابق ان کا رویت ہلال کمیٹی سے علیحدہ رمضان اور عید کا اعلان کرنا ریاستی امور میں دخل اندازی کے مترادف اور شرعی امور کی خلاف ورزی ہے۔