فیس بک کی پرائیویسی کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں نے صارفین کو پریشانی کا شکار کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 28 جون 2016 20:51

فیس بک کی پرائیویسی کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں نے صارفین کو ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جون 2016ء) فیس بک کی پرائیویسی کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں نے صارفین کو پریشانی کا شکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے سماجی رابطوں کی سب سے بڑی اور مشہور ویب سائٹ فیس بک کے حوالے سے کچھ افواہیں گردش کر رہی ہیں جنہوں نے صارفین کو شدید پریشانی کا شکار کیا ہے۔

(جاری ہے)

افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ آئندہ کچھ روز میں فیس بک کے صارفین کی جانب سے ان کے اکاونٹس پر کی جانے والی تمام پوسٹس پبلک کر دی جائیں گی۔

یعنی انہوں نے آج تک جتنی بھی پوسٹس کر رکھی ہیں انہیں اب کوئی بھی انجان شخص جو کہ ان کے دوستوں کی فہرست میں شامل نہیں وہ بھی دیکھ سکے گا۔ تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ یہ افواہیں بے بنیاد ہیں۔ فیس بک کی جانب سے اس قسم کی کوئی تبدیلی متعارف نہیں کروائی جا رہی۔

متعلقہ عنوان :