سپریم کورٹ کی یوٹیلیٹی سٹورز کو دی گئی سبسڈی پرٹیکس وصولی کا معاملہ حل کرانے کی ہدایت، سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی
منگل 28 جون 2016 20:43
ییسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز کو دی گئی سبسڈی پرٹیکس وصولی کا معاملہ حل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔ منگل کوجسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
سماعت شروع ہونے پرجسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ حکومت عوام کو سبسڈی دیتی ہے توکیا اب ایف بی آر عوام کیلئے دی گئی سبسڈی پر بھی ٹیکس کاٹے گا۔
فاضل جج نے مزید کہا کہ ایف بی آران لوگوں کونہیں پوچھتا جوکروڑوں روپے کے ٹیکس نادہندہ ہیں، اگر عوام بپھر گئے تو آپ ٹیکس تو وصول کرلیں گے مگر ادارے نہیں بچیں گے۔ بعدازاں عدالت نے حکومتی وکیل کو یوٹیلیٹی اسٹورز کو دی گئی سبسڈی پرٹیکس وصولی کا معاملہ حل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم وہ ہوتے ہیں جو ہم کھاتے ہیں
-
ایران: اس سال نوروز کے تہوار کے لیے عوام قناعت پر مجبور
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 7.478 ارب ڈالر سے تجاوزکرگیا
-
ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پرسماعت 29 مارچ تک ملتوی
-
2015میں محرم کی حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات سندھ رینجرز نے 8 سال بعدریڈیوپاکستان کی عمارت خالی کردی
-
انسداد دہشت گردی عدالت: اسد عمر‘زین قریشی سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
-
وزیراعلی پنجاب سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات ، منصب سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی
-
نواز شریف،یوسف رضاگیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس،نیب سے رپورٹ طلب
-
اسلام آباد پولیس نے سینکڑوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کروا دیئے
-
اسرائیل غزہ میں قحط اور بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے.یورپی یونین
-
پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ، انتظامیہ کو درخواست دے دی
-
جنرل (ر) باجوہ، فیض حمید کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کی تحریک پیش کروں گا، خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.