سپریم کورٹ نے رہائشی علاقوں میں دفاتر اور تجارتی سرگرمیوں کیخلاف مقدمہ ٗگیسٹ ہاؤسز کے نام پر جوئے اور شراب کے اڈے چلانے کا نوٹس لے لیا ٗ اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب
منگل 28 جون 2016 20:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں دفاتر اور تجارتی سرگرمیوں کیخلاف مقدمہ میں گیسٹ ہاؤسز کے نام پر جوئے اور شراب کے اڈے چلانے کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ منگل کوجسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد اورجسٹس سردارطارق مسعود پرمشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
سی ڈی اے کے وکیل نے پیش ہوکرعدالت کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤسز میں جوئے خانے چل رہے ہیں اورہم چاہتے ہیں کہ ان غیرقانونی گیسٹ ہاؤسزکیخلاف ایکشن لیا جائے جس کیلئے ہمیں پولیس کی مدد اورتعاون درکار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گیسٹ ہاؤسز میں جوئے کے اڈے چلانے کے کاروبار سے اسلام آباد پولیس کے بعض افسران ان بھی وابستہ ہیں۔(جاری ہے)
80 فیصد گیسٹ ہاؤسز میں کھلے عام شراب ملتی ہے۔
رہائشی علاقوں کے قریب موجود ہسپتالوں کاکوڑاکرکٹ بھی تعفن اور بیماریاں پھیلا نے کاباعث بن رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ دارالحکومت میں خلاف ضابطہ چلنے والے ہسپتالوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کیاجائے گا۔ رہائشی علاقوں میں واقع سرکاری دفاتر کے حوالے سے انہوں نے بتایاکہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ نے اپنے دفاتر خالی کرانے کیلئے گرین سگنل دیا ہے تاہم امر واقع یہ ہے کہ سرکاری دفاترکو زبردستی خالی کرانے سے حکومتی اداروں کی بے توقیری ہوگی۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے ان سے کہاکہ حکومتی ادارے ہر بات میں وزیر اعظم ہاؤس کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر تے ہیں، عدالت یہ نہیں کہہ رہی کہ حکومتی دفاتر کو زبردستی خالی کرایا جائے بلکہ ان کے ساتھ کوارڈینیشن کرکے اس معاملے کونمٹایاجائے۔ عدالت نے رہائشی علاقوں سے نجی سکولوں اورگیسٹ ہاؤسز کے انخلاء کے حوالے سے سیکرٹری کیڈ کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.