ضرب عضب کی وجہ سے 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ممکن ہوا، قام مقام صدر

پولیو کی روک تھام کے علاوہ روٹری انٹرنیشنل صاف پانی اور تعلیم پر توجہ دے رہی ہے، چیئرمین انٹرنیشنل روٹری پولیو ورکرز مرض کی روک تھام کے لیے اپنی جان بھی دینے سے نہیں گھبرا رہے ، میاں رضاربانی کی روٹری انٹرنیشنل کے وفد سے بات چیت

منگل 28 جون 2016 20:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) قائم مقام صدرمیاں رضاربانی نے کہاہے کہ کامیابی سے جاری ضرب عضب آپریشن کی وجہ سے 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ممکن ہواہے۔قائم مقام صدر سے روٹری انٹرنیشنل کے وفد نے چیئرمین مائیکل میک گورن کی سربراہی میں ملاقات کی۔میاں رضاربانی نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پولیو کی روک تھام کیلئے فاٹا میں بھی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

رضا ربانی نے کہا کہ پولیو ورکرز مرض کی روک تھام کے لیے اپنی جان بھی دینے سے نہیں گھبرا رہے ۔حکومت پولیو ورکرز کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنا رہی ہے ، اس موقع پر انٹرنیشنل روٹری کے چیئرمین مائیکل میک گورن نے قائم مقام صدر کو اپنی تنظیم کی پاکستان میں فلاحی سرگرمیوں کے متعلق آگاہ کیا۔انھوں نے کہا کہ پولیو کی روک تھام کے علاوہ روٹری انٹرنیشنل صاف پانی اور تعلیم پر توجہ دے رہی ہے۔