وزیراعلیٰ سندھ سے کورکمانڈ ر کراچی اور ڈی جی رینجرز کی ملاقات ،امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال

سید اویس علی شاہ کے اغواء ،معروف قوال امجد صابر ی قتل کیس کے حوالے سے بریفنگ دی

منگل 28 جون 2016 20:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے منگل کو چیف منسٹر ہاؤس میں کورکمانڈ ر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے ملاقات کی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادے سید اویس علی شاہ کے اغواء اور معروف قوال امجد صابر ی قتل کیس کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ڈی جی رینجرز ے کہا کہ امن و امان کی صورتحال میں قدرے بہتری آئی ہے ۔چیف جسٹس کے صاحبزادے کے اغواء کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں جبکہ امجد صابری قتل کیس کو باریک بینی سے دیکھا جارہا ہے ۔