سابق برگیڈیئر علی خان کو سزا پوری ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

منگل 28 جون 2016 20:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) سابق برگیڈیئر علی خان کو سزا پوری ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کالعدم تنظیموں سے تعلق اور حکومت کیخلاف سازش کے الزام میں سزا یافتہ سابق برگیڈیئر علی خان کو رہا کر دیا گیا ہے ۔ اگست 2012ء میں سنائی جانیوالی ان کی سزا پوری ہو ئی ہے ۔علی خان کے وکیل کرنل امام نے بتایاکہ انہیں فوجی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے پورا ہونے کے بعد اْنہیں گزشتہ رات رہا کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :