پرویز رشید سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات ٗ ذرائع ابلاغ اور ثقافتی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

میڈیا کے شعبے میں تعاون سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ٗوزیر اطلاعات

منگل 28 جون 2016 20:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی جس میں ذرائع ابلاغ اور ثقافتی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پرویزرشید نے کہا کہ میڈیا کے شعبے میں تعاون سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

(جاری ہے)

عوامی رابطوں کے فروغ میں میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ہم آہنگی کے فروغ اور غلط فہمیوں کے ازالے میں بھی میڈیا معاون ثابت ہو سکتا ہے ٗپاکستان ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ملکوں کے میڈیا کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیئے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا وفود کے تبادلے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :