مزدورتنظیمیں اور انتظامی امور اور حقومتی ذمہ داران کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں تو ادارے منافہ بخش ہوں گے ٗ طارق فضل چوہدری

عید کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلا رہے ہیں عید پر سفر کرنے والے مسافروں کو سہولتیں دیں گے ٗ تقریب سے خطاب

منگل 28 جون 2016 20:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) وزیر اعظم نے ہمیشہ ریلوے کو اہمیت دی ہے بجٹ میں ہم نے ایک کثیر رقم ریلوے کو دی آج لوگ خوشی سے ریلوے میں سفر کرتے ہیں عوام کی فلاع وبہبود اور ملازمین کے لیے پیکج دیئے ہیں آپ کے تحفظات اور مطالبات کو وزیر ریلوے کو بتاؤں گا اور مسائل کو حل کریں گے مزدورتنظیمیں اور انتظامی امور اور حقومتی ذمہ داران کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں تو تمام ادارے منافہ بخش ہوں گے ریلوے کلیریکل اسٹاف کے مسائل کو حل کروائیں گے ریلوے ورکر زیونین (تارہ نشان) مرزا ابراہیم گروپ نے ہمیشہ ریلوے ملازمین کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے ملازمین کے حقوق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ہماری حکومت نے ریلوے کو ایک مثالی ادارہ بنایا ہے ڈی ایس ریلوے راولپنڈی سے آپ کے تحفظات کو دور کروایا جائے گا اور کسی ملازمین کی پرموشن کو روکنا اس کی حق تلفی کرنا سراسر غلط ہے آپ کی پوری ٹیم میرے پاس آئے ہم وزارت ریلوے سے مل کر ریلوے ملازمین کے مسائل حل کروائیں گے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر کیڈرڈاکٹر طارق فضل چورہدری نے ریلوے ورکرزیونین کے سینئر وائس چیئر مین محمد جمیل راجہ کی جانب سے دیئے گے افطارڈنر اور ڈیژنل عہدے داروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وفد میں جمیل راجہ ، مبارک حسین، طاہر بھٹی ، الطاف چڈھر، زولفقارسواتی ،سجاد حسین ،ناصر مجتبی، راجہ آیاز ،ریاض خان تنولی ، محمد حسیب ،راجہ اکرام ، محمد عمران ،محمد جاوید ،راجہ یاسر ،،محمد اشفاق ،علی حسین ،لیاقت جدون ،یاسر اقبال ،شامل تھے افطار ڈنر کا اہتمام ڈویژنل کیمپ افس غوری ٹاون اسلام آباد میں کیا گیا تھا اس موقع پر وفاقی وزیر طارق چوہدری نے علاقے کی فلاع و بہبود کے لیے دو کروڈ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا اور مزید فنڈ بھی فراہم کیے جائیں گے میرے وزیر بننے سے اسلام آباد کے باسیوں نے خوشی کی لہر دوڈ گئی تھی اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کے مشکور ہیں ۔

(جاری ہے)

عید کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلا رہے ہیں عید پر سفر کرنے والے مسافروں کو سہولتیں دیں گے اس ہفتے اور رمضان المبارک میں مسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی اور نرم دلی کے ساتھ پیش آنے کی سٹاف کو خصوصی ہدایت جاری کی ہے لاہور ریل کار میں جو صبح چلتی ہے انھیں مزید سہولتیں دیں گے عید پر رش کو ریکور کریں گے ریل کا ر میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ساڑھے چار گھنٹے میں لاہور پہنچانا آسان ہے کاروبارہ طبقہ ، ایمرجنسی حالات میں مسافروں کے لیے سہولت ہے طلبہ اور طالبات افواج پاکستان کے لوگوں کو سہولت ہے بوڑھے شہریو ں کوخصوصی اہمیت دی جاتی ہے اور پچاس فیصد رعایت بھی دے رہے ہیں خواتین کے لیے جو بغیر مرد کے سفر کرتی ہیں انھیں ایک ڈبہ مخصوص کر دیا ہے ریل کار کا کرایہ سب سے زیادہ مناسب ہے ایک عام مسافر اس میں سفر کرے تو باآسانی لاہور سے راولپنڈی واپس آسکتا ہے صفائی ، پانی ، الیکٹریکل سسٹم باخوبی کام کر رہے ہیں کسی کو بغیر ٹکٹ سفر نہیں کرنے دیا جائے گا حفاظتی اقدامات سخت کیے ہیں مسافروں کی شکایات کا فوری ازالہ کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :