سپریم کورٹ کی یوٹیلیٹی سٹورز کو دی گئی سبسڈی پرٹیکس وصولی کا معاملہ حل کرانے کی ہدایت، سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

منگل 28 جون 2016 20:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز کو دی گئی سبسڈی پرٹیکس وصولی کا معاملہ حل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔ منگل کوجسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت شروع ہونے پرجسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ حکومت عوام کو سبسڈی دیتی ہے توکیا اب ایف بی آر عوام کیلئے دی گئی سبسڈی پر بھی ٹیکس کاٹے گا۔

فاضل جج نے مزید کہا کہ ایف بی آران لوگوں کونہیں پوچھتا جوکروڑوں روپے کے ٹیکس نادہندہ ہیں، اگر عوام بپھر گئے تو آپ ٹیکس تو وصول کرلیں گے مگر ادارے نہیں بچیں گے۔ بعدازاں عدالت نے حکومتی وکیل کو یوٹیلیٹی اسٹورز کو دی گئی سبسڈی پرٹیکس وصولی کا معاملہ حل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :