سیلفی فیم ماڈل گرل سوشل میڈیا پر ہی برس پڑی

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 28 جون 2016 20:30

سیلفی فیم ماڈل گرل سوشل میڈیا پر ہی برس پڑی

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء ) سوشل میڈیا پر ایک رویتِ حلال کمیٹی کے رکن مفتی عبدالقوی کے ساتھ سیلفی بنا کر سوشل میڈیا اور بعد ازاں عالمی میڈیا پر شہرت پانے والی ماڈل گرل فوزیہ عظیم المعروف قندیل بلوچ سوشل میڈیا پر ہی برس پڑی ہے اور کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اس کی دستاویزات ایک سازش کے ساتھ اپ لوڈ کی جارہی ہیں جس کا کسی کوکوئی حق نہیں پہنچتا ۔

(جاری ہے)

لاپور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں ماڈل گرل نے خدشہ ظاہر کیاس ہے کہ جس طرح اس کا پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جارہی ہیں،کل کو وہ کسی غلط مقام پر استعمال ہوسکتی ہیں جو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہیں ، ماڈل گرل کا کہنا ہے کہ وہ لاوارث نہیں ہے، سوشل میڈیا پر اس کی کردارکشی کی جارہی ہے اور اس نے اسلام آباد میں پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو کارروائی کیلئے درخواست دیدی ہے جکس میں کہا گیا کہ پاسپورٹ سمیت اس کے ڈاکومنٹس افشا کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :