عالم لوہار کی 37ویں برسی

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 28 جون 2016 20:27

جہانیاں(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء ) برصغیر کے مقبول ترین فوک گلوکار عالم لوہار کی 37ویں برسی 3جولائی بروزاتوار کو منائی جائیگی۔ اس موقع پر سرکاری ٹی وی ، ریڈیو پاکستان اور نجی چینلزسے خصوصی پروگرام آن ایئر کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

عالم لوہار کے بیٹے عارف لوہار اور انکے پرستاروں نے اس مناسبت سے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیاہے۔عالم لوہار1928میں پیدا ہوائے۔انہوں نے 13 سال کی عمر میں اپنا پہلا البم ریکارڈ کرایا۔ منفرد انداز گائیکی کے باعث انہیں بہت جلد شہرت مل گئی۔1979سابق صدر ایوب خان بھی ان کے مداح تھے۔ عالم لوہار 3 جولائی 1979میں ٹریفک حادثے میں خالق حقیقی سے جا ملے

متعلقہ عنوان :