حیسکو ٹیم کا بدین میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کریک ڈاوٴن، 500سے زائد کنکشن منقطع

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 28 جون 2016 20:27

حیدر آباد/بدین(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء ) حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(حیسکو) حکام نے بدین میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائی کر تے ہوئے 8 کروڑ روپے کے بقایا جات پر 500سے زائد نا دہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کر دئیے، جبکہ غیر قانونی پر لگائے گے 400 کنڈہ کنکشن پکڑ لئے۔بجلی چوروں اور نادہند گان کیخلاف کارروائی کر نے والے آفسران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں،ایکسین آپریشن ڈویژن بدین آفس پر 200 سے زائد مشتعل افراد نے حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ۔

حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر اختر علی رندھاوا نے ڈی جی رینجرز سندھ اور آرمی سے اپیل کی ہے کہ حیسکو ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ترجمان حیسکو کے مطابق حیسکو حکام نے بدین کے علاقے شاہی بازار، چانڈیو نگر، الیاس گوپانگ، میمن محلہ و دیگر علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائی کر تے ہوئے 8 کروڑ روپے کے بقایا جات پر 500سے زائد نا دہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کر دئیے، جبکہ غیر قانونی پر لگائے گے 400 کنڈہ کنکشن پکڑ لئے۔

(جاری ہے)

ایکسین بدین عبدالستار سوہو کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں اور نا دہندگان کے خلاف کارروائیاں کرتے وقت امیتاز میمن ، تاج محمد ملاح کی جانب سے ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس کی اطلاع تحریری طور پر ڈپٹی کمشنر بدین اور ایس پی بدین کو دی گئی ہے کہ کچھ شر پسند عناصر حیسکو کے بجلی کے بل ادا نہیں کر رہے ہیں بلکہ لوگوں کو مشتعل کر رہے ہیں کہ ایکسین آفس پر حملہ کیا جائے اور ایکسین کو جانی نقصان پہنچایا جائے۔

جس پر گزشتہ روز 200سے زائد مشتعل افراد نے ایکسین آپریشن ڈویژن بدین کے دفتر پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی اور مقامی انتظامیہ سے ہمیں کوئی تعاون نہیں ملا۔ حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر اختر علی رندھاوا نے ڈی جی رینجرز اور آرمی سے اپیل کی ہے کہ حیسکو ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے، شرپسند حملہ آوروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تا کہ بجلی کی فراہمی مسلسل جاری رہے۔

متعلقہ عنوان :