متحدہ وفد کی فاروق ستار کی قیادت میں چیف جسٹس سے ملاقات، اویس شاہ کے اغوا پراظہارافسوس

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 28 جون 2016 20:24

کراچی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء ) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں اویس شاہ کے اغوا اورامجد صابری کے قتل سے ثابت ہوتا ہے کہ شہرقائد میں کوئی چیزٹھیک نہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستارنے سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس سجاد علی شاہ سے ملاقات کی اوران کے بیٹے اویس شاہ ایڈووکیٹ کے اغوا پراظہارافسوس کرتے ہوئے اپنی سیاسی جماعت کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہا کہ انہوں نے چیف جسٹس صاحب کا دکھ بانٹنے کی کوشش کی ہے، اللہ تعالی چیف جسٹس سمیت خاندان والوں کوجلد مشکل سے نکالے، ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں سب بلا خوف خطر زندگی گزار سکیں۔ فاروق ستارنے مزید کہا کہ اویس شاہ کا اغوا اورامجد صابری کے قتل سے ثابت ہوتا ہے کہ کراچی میں کوئی چیزٹھیک نہیں، عوام میں احساس محرومی، خوف وخدشات پائے جاتے ہیں، عوام اورریاست کے درمیان ہرگزرتے دن کے ساتھ فاصلہ بڑھ رہا ہے، وہ امید کرتے ہیں کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں اپنی ذمے داریاں پوری کریں گی۔

متعلقہ عنوان :