پنجاب اسمبلی کے مرکزی دروازے پر غیر مسلح ’پولیس مقابلہ‘

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 28 جون 2016 20:20

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء ) پنجاب اسمبلی کی ڈیوٹی پر تعینات سپیشل برانچ کے سب انسپکٹر نے ایس ایچ اور قلعہ گوجر سنگھ کا گر یبان پکڑ لیا جس پر سپیشل برانچ کے سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج ہوتے ہوتے رہ گیا ۔ منگل کو پنجاب اسمبلی کے مرکزی دروازے پر یہ ’پولیس مقابلہ ‘ اس وقت شروع ہوا جب نیشنل بینک اسمبلی برانچکیلئے اہلکار کیش لائے اور سپیشل برانچ کے سب انسپکٹر نے اس کی چیکنگ کے دوران معمولی سی کوتاہپی برتی اور اس کی انچارج خاتون ڈی ائیس پی نے اسے سرعت سے کام کرنے کی تلقین کی مگر سب انسپکٹر نے اس کا جواز ہیش کیا تو موقع پر موجود تھانہ قلعہ گوجر سنگھ کت ایس ایچ او نے سب انسپکٹر کو سمجھایا کہ اپنے سے سینئر آفیسر کو جواب نہیں دیا کرتے بلکہ بہتری کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے لیکن سپیشل برانچ کے سب انسپکٹر نے اس بات پر غصہ کیا اور کہا کہ تم بھی سب انسپکٹر ہو اور میں بھی سب انسپکٹر ہوں ، میں جانتا ہوں کہ کیا کرنا ، اسی دوران ایس ایچ او کے ساتھی اہلکار بھی سمجھانے میں ناکام رہے اور معاملہ بگڑ گیا، دونوں فورسز کے اہلکار گتھم گتھا ہوگئے ، اس دوران خاتون ڈی ایس پی نے معاملات سلجھانے کی کوشش کی اور ساتھ ہی متعلقہ ڈی ایس پی کو بھی کال کرلیا ۔

(جاری ہے)

دو گھنٹے سے زائد کی کوشش کے بعد دونوں فورسز میں صلح ہ کرادی گئی ۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ سپیشل برانچ کے سب انس)پکٹر کے بارے میں ایسے ہی روے کی متعدد دیگر شکایات بھی پائی جاتی ہیں اور اسے’ اکھڑ‘ قراردیا جاتا ہے ۔