جسٹس منصور علی شاہ نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 28 جون 2016 20:20

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء ) جسٹس سید منصور علی شاہ نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔تفصیلات کے مطابق جسٹس سید منصور علی شاہ نے لاہور ہائیکورٹ کے 45ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب گورنر ہا ؤس میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ان سے حلف لیا ‘حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف، صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال، لاہور ہائیکورٹ کے ججز صاحبان اور سینئر وکلا شریک ہوئے۔ حلف اٹھانے کے بعد وزیراعلی شہبازشریف اور دیگر ججز صاحبان کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔