کمی پوری کرنے کیلئے ڈی ایس پی عہدے کے افسران کو ترقیاں دینے کا فیصلہ

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 28 جون 2016 20:18

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء ) پنجاب میں پولیس افسران کی کمی پوری کرنے کیلئے ڈی ایس پی عہدے کے افسران کو بھی ترقیاں دینے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

پنجاب پولیس میں افسران کی کمی پوری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 100 سے زائد ڈی ایس پی عہدے کے افسران کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے۔ اس فہرست میں شامل 23 ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدہ پر ترقی دی جائے گی یہ ترقیاں او ایس ڈی بنائے جانے والوں کی کمی پوری کرنے کیلئے دی جا رہی ہیں۔