مہنگائی کے طوفان میں حکومت سستائی کے دعوؤں تک محدود ہے ، ڈاکٹر نوشین حامد

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 28 جون 2016 20:12

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہماہ رمضان میں پنجاب بھر میں مہنگائی کا طوفان چلتا رہا ،حکومت سستائی کے دعوؤں تک محدود رہی ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی حکومت عوام کو سستی اشیاء ضرورت فراہم نہ کرسکی ،سستے رمضان بازاروں سے بھی عوام کو ریلیف نہ مل سکا ان سستے بازاروں میں ناقص اشیاء ضرورت فروخت ہوتی رہیں اور عوام گلی سٹری سبزیاں اور پھل خریدنے پر مجبور رہے ،انہوں نے کہاکہ عوام سے ایک بار پھر سستائی کے نام پر جھوٹ بولا گیا ،رمضان بازاروں کے لئے پانچ ارب روپے کا پیکج نہ جانے کہاں کھو گیا ،ماہ رمضان کے آخری عشرے میں تو مہنگائی کی حدہوگئی حکومت نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے چند دالوں کی قیمت کم کرنے کا اعلان کیا مگر اس کا یہ اعلا ن بھی حقیقت نہ بن سکا ،

متعلقہ عنوان :