مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 28 جون 2016 20:11

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء ) مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر ہمسایہ ملک بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری گورو دوارہ ڈیرہ صاحب میںآ ج مرکزی تقریب منائیں گے۔

(جاری ہے)

تقریب پاکستانی وقت کے مطابق آج29جون صبح9:30بجے گورو دوارہ ڈیرہ صاحب میں منعقد ہو گی۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاورق مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار تارا سنگھ،ایم پی اے سردار رمیش سنگھ اروڑا کے علاوہ دیگر مقامی سکھ بھی تقریب میں شرکت کریں گے ۔