اوورسیز پاکستانیوں کی سیاسی ، قانونی اور اخلاقی مدد کی جائے گی، آزاد علی تبسم

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 28 جون 2016 20:11

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء )پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سیاسی ، قانونی اور اخلاقی مدد کی جائے گی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اسی مقصد کے پیش نظر اوورسیز پاکستانیز کمیشن بنایا گیا ہے ۔اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے اوورسیز تھانے بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کے عظیم سفیر ہیں اوران کی خون پسینے کی کمائی کا تحفظ کرنے کے لئے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بنایا گیا ہے -محنت کر کے رزق حلال پاکستان بھجوانے والوں کا حق کسی کو نہیں مارنے دیں گے اوربیرون ملک مقیم پاکستان کے عظیم سفیروں کی جائیدادوں پر کسی کو قبضے نہیں کرنے دیں گے -رزق حلال کمانے والے اوورسیز کی محنت پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے اورہم سب نے ملکر بیرون ملک پاکستانیوں کو ان کا حق دلانا ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہے -یہ جدوجہد ہم سب نے ملکر کرنا ہے -دیار غیر میں بسنے والے ہم وطنوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے -