اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ناجائز منافع خوری کے خلاف مہم جاری، دکانداروں کو2 لاکھ56 ہزارروپے کے جرمانے

منگل 28 جون 2016 20:11

اسلام آباد ۔ 28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے منگل کو ناجائز منافع خوری اور غیر معیاری اشیاء کی فروحت کے خلاف جاری مہم کے دوران دکانداروں کو2 لاکھ56 ہزار500 روپے کے جرمانے کئے۔ یکم رمضان سے اب تک اس مہم کے دوران 3689 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 68 لاکھ56ہزا100روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

منگل کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹ اور فوڈ کنٹرول افسران پر مشتمل کمیٹیوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کی سربراہی میں مختلف تجارتی مراکز میں اشیاء خوردو نوش کے معیار کی چیکنگ کی اور کنٹرول نرخوں پر اشیاء خوردو نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں شہر میں ناجائز منافع خوری اور غیر معیاری اشیاء کی فروحت کے خلاف جاری مہم میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کیپٹن (ر) عبدالستار ایسانی کے مطابق یکم رمضان سے اب تک اس مہم کے دوران 3689 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 68 لاکھ56ہزا100روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر مسلسل اس مہم کی نگرانی کررہے ہیں اور شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے فوری ہدایات جاری کرنے کے علاوہ معمول کی چیکنگ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :