نیشنل ہائی وے پر 24انچ قطر کی پانی کی لائن کی درستگی یقینی بنا دی گئی

فراہمی آب کی لائن پھٹ جانے کی وجہ سے پورا علاقہ سیلابی منظر پیش کررہا تھا ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ہدایت پر کی رہنمائی میں ایکسئن مسعود احمد کھو رو کی ہنگامی بنیادوں پر کاروائی کا آغاز

منگل 28 جون 2016 20:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) گزشتہ روز نیشنل ہائی وے پر پھٹنے والی 24انچ قطر کی پانی کی لائن نے عوامی زندگی درہم برہم کردیا مرغی خانہ اسٹاف قائد آباد اور مین نیشنل ہائی وے سیلابی صورتحال سے دو چار ہوگیا ٹریفک کی روانی متاثر شدید ٹریفک جام کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ۔

(جاری ہے)

نیشنل ہائی وے پر پھٹنے والی 24انچ قطر کی لائن کی ہنگامی بنیادوں پر درستگی کے لئے ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ہدایت پر چیف انجینئر کی رہنمائی مین XENواٹر اینڈ سیوریج بورد مسعود احمد کھوڑو ،AEEبن قاسم عبدالوحید ،SDOشفیع مگسی ،فخر اسلام ،عوامی دوست پینل کے چیئر مین یوسی 6خلد آباد مزمل شاہ ،پی پی پی رہنماء مقصود پارہ ،MQM(مہاجر قومی موومنٹ ) کے ذمہ داران رحمان بھائی ،نوید بھائی کے زیر نگرانی لائن تبدیل کرکے مرمتی کام مکمل کرلیا جس پر ٹرانسپورٹر حضرات علاقہ مکینوں نے ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پاکستان پیپلز پارٹی اور مہاجر قومی موومنٹ کے ذمہ داران سے اظہار تشکرادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :